Image link |
آؤ تمہیں بتاؤں پاکستان اور
پاکستانیوں کے بارے میں، آؤ بتاؤں کہ اس بم دھماکے اور ڈرون پٹاخے کی سرزمین میں اور
بھی بہت کچھ ہے جسے تم بھی جانتے ہو، میں بھی جانتا ہوں لیکن ان خوبیوں سے نہ جانے
کیوں انجان اور خامیوں پر شور مچاتے۔۔۔ کیوں آخر۔۔۔
آؤ کہ تمہیں بتاؤں، یہی وہ سرزمین
ہے جو اسلامی ایٹم بم کی وجہ سے منفرد ہے. یہی زمین آفریدی کے چھکوں کی وجہ سے پہچانی
جاتی ہے. اس زمین نے اسوکائش چیمپئن جان شیر خان کو جنم دیا تھا. یہ ہم ہی ہیں کہ جب
بھی دنیا کے کسی کونے میں کسی مسلمان کو کچھ گزند پپنچی تو سب سے پہلے آواز بلند کرتے
ہیں. یہ ہم ہی ہیں کہ اس_سے_کیا_ہوگا کی مایوس آوازوں پر کان نہیں دھرتے بلکہ ہر مصیبت
کے موقع پر خود آگے بڑھ کر مدد کرتے اور کام کرتے ہیں. ہم وہی ہیں جن کے بارے میں کئی
دفعہ پیشین گوئیاں اور بقا کی ڈیڈلائن کے اعلانات ہوئے پھر بھی قائم و دائم ہیں. یہی
وہ سرزمین ہے جس سے میرے حبیب کو ٹھنڈی ہوا کے جھونکے آتے تھے. یہی وہ زمین ہے کہ جس
نے دنیائے علم و عمل میں بڑے بڑے ناموں کو اور بڑا کیا، لیاقت علی خان، اقبال، جناح
کی سرزمین یہ مولانا مودودی، ڈاکٹر اسرار اور عبدالرشید غازی کی سرزمین. یہ دنیا کی
سب سے زیادہ پھیلنے والی مڈل کلاس، یہ دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان رکھنے والی قوم،
یہ دنیا میں سب سے زیادہ بیرون ملک افراد رکھنے والی قوم لیکن دل سب کے ایک ہی آواز
پر دھڑکتے ہیں.
یہ شدت پسندی (کسی بھی طرح کی)
کو مسترد کردینے والی قوم، یہ اپنے ظالم حکمرانوں کیخلاف بہادرانہ تحریکیں چلانے والی
قوم، یہ جمہوریت اور اسلام پسند، یہ اپنی پیدائش سے اب تک چار آمریتوں کو بزور قوت
ہٹا کر برباد کردینے والی قوم۔
یہ وہ قوم کہ بیرونی کوششوں
نے لاکھ اپنی سی کوشش کرلی لیکن آج بھی جب نعرہ لگتا ہے پاکستان کا مطلب کیا تو جواب
ایک ہی آتا ہے۔۔
لا الہ الا اللہ
No comments:
Post a Comment