Image taken from here |
کراچی کے باسی چاول ہونے کے ناطے کراچی میں رہنے کے دس ٹوٹکے زبیدہ آپا
کے ٹوٹکوں کی مقبولیت دیکھتے ہوئے مارکیٹ میں اتار رہا ہوں، امید ہے باہر
سے آنے والوں کیلئے مفید ثابت ہونگے، اور جو باقی باسیان کراچی ہیں وہ
تصدیق، تصحیح یا اضافہ فرما دیں گے:
ٹِپ نمبر ایک
ایک فائر ہوا، کچھ نہیں ہوا! کئی فائر ہوئے کچھ نہیں ہوا! لگاتار فائرنگ ہورہی ہے، ارے لگتا ہے پاکستان میچ جیت گیا ... ٹینشن مکاوا
ٹِپ نمبر دو
کل اے این پی کی ہڑتال ہے، بیٹا سہراب گوٹھ سے نہیں گزرنا. جسقم کی ہڑتال ہے، بیٹا صفورہ چورنگی سے نہیں گزرنا ... متحدہ کی ہڑتال ہے، بیٹا گھر سے ہی نہیں نکلنا!!! شہر بند ہونے کے کچھ دیر بعد... یار نائٹ میچ رکھا ہے آجاؤ گلی میں
ٹِپ نمبر تین
کہیں تصادم ہوجائے، یا خدانخواستہ کوئی قتل ہوجائے، یا بم دھماکہ ہوجائے، یہاں کوئی پلان کینسل نہیں ہوتا، کیوں؟ ... کیوں کہ پانچ منٹ بعد یہاں سب نارمل ہوجاتا ہے! لہذا چلتے رہو چلاتے رہو
ٹِپ نمبر چار
کوئٹہ والا پٹھان کا پراٹھہ کراچی میں ملتا ہے کوئٹہ میں نہیں.
ٹِپ نمبر پانچ
یہاں ووٹ ڈالنے کی زحمت نہیں کرنی پڑتی، مہربان بہت ہیں باقی سب کے بھی خود ڈال دیتے ہیں، "خدمت خلق" کی اعلی مثال!
ٹِپ نمبر چھے
پنجابی ہو یا پٹھان، سندھی ہو یا بلوچ، مہاجر ہو کہ بنگالی... یہاں پان گُٹکا سب کی مشترکہ پسند!
اور ماوا، جے ایم، ون ٹو ون، پان پراگ، راجا جانی، ٹیسٹی، سافٹ منٹ، چنٹو کینڈی، فانٹا، ڈنگ ڈانگ ببل، کوکومو، وغیرہ وغیرہ بھی،
ٹِپ نمبر سات
حیران نہ ہوں! "پرفیوم چوک، گلستانِ جوہر" کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں!
ٹِپ نمبر آٹھ
فیشن کی شروعات زینب مارکیٹ سے ہوتی ہے!
ٹِپ نمبر نَو
مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے علاوہ باقی سب کام ہوتے ہیں.
آخری ٹِپ: کراچی میں رہنا ہے تو جئے ________ کہنا ہے! (نوٹ: علاقے کے حساب سے خالی جگہ پُر کریں!)
ابنِ ســــــــــیّد

No comments:
Post a Comment