Thursday, March 27, 2014

غم، مایوسی، امید، روشنی!

"جب میں بہت تھک گیا تو اس نے مجھے آرام دیا اور جب میں تازہ دم ہوگیا تو پھر نئے سرے سے تلاش شروع ..."
Life Of Pi


ہر غم کے بعد خوشی ہے
نا امیدی کفر ہے


میں جب بھی ناامیدی کی کیفیت میں ہوتا ہوں، زندگی اداس لگنے لگتی ہے. ایسے لمحات جب کچھ سمجھ نہیں آرہا ہوتا کہ کیا ہورہا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے اب سب کچھ ختم ہوگیا ہے. پھر میری نظر سورہ بقرہ کی آخری آیات پر پڑتی ہے "اے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کے اٹھانے کی ہم می طاقت نہیں" پھر میں دیکھتا ہوں کہ دوسرا حکم مجھے ملتا ہے کہ "ایمان والے تو اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے" . اور پھر نتائج کی پروا کئے بغیر اپنی کوشش کرتے ہوئے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیتا ہوں. اور پھر یہ حقیقت آشنا ہوتی ہے کہ ہمارے دین نے کیوں خودکشی حرام قرار دی ہے. ارے اتنی جذبہ جگانے والی، مایوسیوں کو بھگانے والی، اور رحمت کا یقین دلانے والی باتوں کے بعد بھی اگر کوئی ناامید ہوتا ہے تو بہت ہی غلط بات ہے. اور جب اس ہی یقین کے ساتھ جب اللہ پر سب فیصلے چھوڑ دو تو پھر یہ بات کھلتی ہے کہ یقیناً ہر اندھیرے کے بعد اجالا ہے... یقیناً!
ابنِ سیّد

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Facebook Comments