کچھ تو تھا اس کتاب میں نے کھول کر پڑھنا شروع کیا تو پڑھتا ہی رہ گیا بالآخر ایک دن میں ختم کر ڈالی، ایک لڑکی کی کہانی ایک یتیم لڑکی، بالکل سنڈریلا جیسی، حالات سے گھبرائی ہوئی اس لڑکی کو ایک جگہ دوسری سیاہ فام لڑکی ایک کتاب کی جانب راغب کرتی ہے، وہ کتاب جس میں اس کی کہانی لکھی ہے، ماضی، حال، مستقبل، ایسی کتاب جسے گلے لگا کر وہ دنیا اپنے قدموں میں کرلے گی مگر اسے چھوڑ دے گی تو نقصان میں رہے گی اور وہ اس کتاب کو تھام لیتی ہے ایک باتیں کرتی کتاب، وہ حالات کا مقابلہ کرتی ہے اپنے رشتہ داروں کے ظلم کا مقابلہ اور پھر اسے اس کے بِچھڑے مل جاتے ہیں، مگر جب وہ اس کتاب کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے تو وہ نقصان اٹھاتی ہے، بالآخر قسمت اسے ایک بار پھر موقع دیتی ہے. یہ کتاب کیا تھی، کلام پاک قرآن مجید. جس سے جڑنے کے بعد اس نے سب کچھ پا لیا اور اس کو چھوڑ کر سب کچھ گنوا دیا.
علم، یقین، صبر، کشمکش کی داستان ... نمرہ احمد کے قلم کی روشنائی!
ابنِ سیّد
No comments:
Post a Comment